Nacir
سیاست میں فیشن ۔ حصہ اول کیا سیاست دانوں کو خوبصورت ہونا چاہیئے یا کم از کم پُر کشش؟ بظاہر تو ایسے ہی لگتاہے۔ سیاست دانوں کی اکثریت کافی عرضے سے وہ لباس نہیں پہنتی جسکی انہیں خواہش ہو۔ فیشن کافی عرصہ سے سیاست کا حصہ بن چکا ہے اور سیاستدانوں کو اس کی طاقت کے سامنے جھکنا ہی پڑتا ہے۔ ایسا ہمیشہ نہیں تھا۔ پہلے طاقتورحکمران مثلا ماوٗ زے تنگ فیشن کا فیصلہ کرتے تھے۔ اگر حکمران نیلا لباس پہنتا تو تمام رعایا کو اس کے نقش قدم پر چلنا پڑتا تھا۔ اگر کوئی آدمی ماوٗ زے تنگ کا لباس خریدنے کی استطاعت نہ رکھتا تو اسکی دلہن اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیتی۔ جو کوئی بھی اہم شخصیت ہوتی بھورے رنگ کا لباس پہنتی اور وہ سینے کی جیب میں رکھے ہوئے بال پوائنٹ پین سے پہچانی جاتی تھی۔ ہانگ کانگ کی ڈیزائنر خاتون "ویویانے تام" لکھتی ہی کہ ماو فیشن کا زار تھا، ورنہ ایک شخص کیسے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو حکم دے سکتا تھا کہ وہ کیا پہنیں؟ (جرمن سے ترجمہ) Vivienne Tam
Oct 3, 2014 5:56 PM